• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سونے کے زیورات کی برآمد کی توثیق روک دی

کراچی (رپورٹ/رفیق بشیر) پاکستان سے سونے کے زیورات کی برآمد 5 ماہ سے معطل رہنے، لاک ڈائون میں نرمی اور پروازوں کے آغاز کے بعد برآمدی آرڈرز پورے کرنے والے برآمد کنندگان کو وزارت تجارت کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا ہے جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافے سےبرآمد کنندگان شدید مالی مشکلات کے شکار ہوئے ہیں، امریکا اور یورپی ممالک میں پاکستانی زیوارت بہت پسند کئے جاتے ہیں۔جن ممالک سے خریداری کے آرڈر ملے ہوئے ہیں ۔ ان خریداروں بروقت شپمنٹ نہ کرنے پر سودےمنسوخ کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ برآمد کنندگان کے مطابق اسوقت ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سونے کے زیورات کی برآمد کے اجازت نامے جاری کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فروری تک برآمد ہونے والے زیورات کی ترسیلات لانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو زرمبادلہ کے قوانین کے مطابق مئی تک لائے جاسکتے تھے تاہم کورونا کی وباء اور لاک ڈائون سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے برآمدی ترسیلات کی مدت میں مزید 90روز کا اضافہ کردیا ہے تاہم ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران برآمد کنندگان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ لاک ڈائون سے قبل کی جانے والی برآمدات کا زرمبادلہ اسٹیٹ بینک کی اضافی مہلت سے پہلے پاکستان لایا جائے اور ایکسپورٹ کے اجازت ناموں کی توثیق بند کردی ہے۔

تازہ ترین