• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی فور نے بلاتعطل ایک سال بجلی پیدا کرنے کا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے پورے کراچی کو بجلی میں خودکفیل کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ آئندہ سال پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کراچی کو کے ٹو اور کے تھری کے جوہری بجلی کے منصوبوں سے 2200میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کر دیگا۔ اس کے نتیجے میں کراچی کے گھریلو‘ تجارتی‘ صنعتی صارفین کی 20سال تک کی ضروریات پوری ہوتی رہیں گی۔ کے الیکٹرک کو صرف اپنے گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنیں جدید ترین بنانے کی ضرورت ہو گی۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے 2030ء تک نیشنل گرڈ کو 8800میگاواٹ قابل اعتماد‘ سستی اور ماحول دوست ایٹمی بجلی فراہم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ پاکستان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو پہلے 5روپے فی یونٹ مہیا کر رہی تھی لیکن دوسرے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون‘ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو‘ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری اور چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فور سے مجموعی طور پر 1330میگاواٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ (نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی) کو مہیا کی جا رہی ہے۔ ان چاروں پاور پلانٹس سے 11روپے 16پیسے فی یونٹ کے اوسط نرخ پر بجلی سپلائی ہو رہی ہے جبکہ یہ پاور پلانٹس 95فیصد سے زیادہ استطاعت (CAPACITY FACTOR) پر چل رہے ہیں۔ یہ چاروں پاور پلانٹ پاکستان کے عظیم‘ آزمودہ ہمسایہ اور قابل فخر دوست چین کے اشتراک عمل سے بنائے گئے ہیں۔

تازہ ترین