• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی اکابرین کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹا جائیگا، علماء

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) صحابہ کرام اور دیگر دینی اکابرین کی شان میں گستاخی کرنے والے عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس میں کیا گیا۔ حافظ اقبال رضوی ، شاہد غفور پراچہ ، شوکت جعفری ، ظہور الٰہی قادری ، عارف واحدی ضلع امن کمیٹی کے ممبران سمیت دیگرمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے اکرام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین