• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کامہنگائی کے خلاف آج 15کیمپ لگانے کااعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ) ن لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج 15 مہنگائی کیمپ دوپہر 2 سے 4 بجے تک لگائے جائیں گے ۔ اجلاس میں سابق لارڈ میئرکرنل (ر) مبشر جاویداور دیگر نے شرکت کی ۔ پہلا کیمپ شاہدرہ چوک ، دوسرا کیمپ بادامی باغ ،تیسرا کیمپ کوپر سٹور جی ٹی روڈ ، چوتھا کیمپ شالامار چوک ،پانچواں کیمپ داروغے والا چوک میں لگایا جائے گا ،چھٹا کیمپ مغل پورا میں لگایا جائے گا ، ساتواں کیمپ سمن آباد چوک ،آٹھواں کیمپ ٹھوکر نیاز بیگ ، نواں کیمپ بنک سٹاپ فیروز پور روڈ ، دسواں کیمپ اچھرہ ،گیارواں کیمپ ٹاؤن شپ ، بارھواں کیمپ والٹن روڈ پر ،تیرھواں کیمپ رائیونڈ ،چوہدواں کیمپ مزنگ ، پندرھواں کیمپ جوڑے پل پرلگایاجائیگا، لاس کے بعد خواجہ عمران نذیر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی آپ نااہل ہیں آپ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں اب آپ اس قوم کی جان چھووڑ دوآپ نے پچھلے دوسالوں میں عوام کو جھوٹ کی کہانیاں سنائیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا۔
تازہ ترین