• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان ہریسمنٹ اسیکنڈل کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ،پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آئی این پی)پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل نے کہاہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کا گزشتہ ہریسمنٹ سکینڈل بلوچستان کی تاریخ میں ایک نہایت ہی شرمندہ اور تاریک باب ہے۔یہاں جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ایک منظم مافیا کے ذریعے طالبات کو خوف وہراس کا شکار بنانے اوربلیک میل کرنے کا گھنائونا کھیل کھیلا گیابدقسمتی سےاس مکروہ فعل میںجامعہ بلوچستان کے اعلیٰ انتظامی افسران بھی ملوث تھے ۔اکثرطالبات اپنا تعلیمی سلسلہ منقظع کرنے پر مجبور ہوگئیں جبکہ نفسیاتی طورپر بھی وہ بری طر ح متاثر ہوئیں ان کے والدین اور خاندانوں کو بھی کو شدید ذہنی ازیت اور کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کےلیے انتظامیہ اور عدالت پر اعتماد کرتے ہوئے معاملہ ان کے سپرد کیاگیامگر حالیہ انکوائری جو کہ نہایت سطحی بنیادوں پر ہے نہ مسئلے کا حل ہے اور نہ ہی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جاسکتا ہے اگر واقعہ کے ملزمان اتنی آسانی سے بری ہوگئے تو مذید ایک افسوس ناک اور باعث تشویش عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت عالیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لےاور ذمہ داراں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے ۔
تازہ ترین