• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مواصلات نےنئے مالی سال کے پہلے روز سڑکوں کے منصوبوں کاٹینڈر جاری کردیا

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مخلوط حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور صیح استعمال کو یقینی بنانے کی پالیسی کے تحت محکمہ مواصلات و تعمیرات نے نئے مالی سال کے پہلے روز ترقیاتی پرگرام برائے مالی سال 2 2020-21 میں شامل مختلف اضلاع کی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کے ٹینڈر کا اجراء کر دیا ان منصوبوں کے ٹینڈر کے اجراء کی منظوری گزشتہ دنوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل کی زیر صدارت منعقد ہونے والی محکمانہ ترقیاتی جائزہ کمیٹی نے دی تھی۔ واضح رہے کہ ماضی میں ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے آغاز میں تاخیر کے باعث یا تو فنڈز لیپس ہو جاتے تھے یا پھر مالی سال کے اختتام پر خطیر فنڈز کا اجراء کرنے کا رجحان تھا جس سے وسائل کا ضیاع اور انکے استعمال کی شفافیت مشکوک ہو جاتی تھی اور ترقیاتی منصوبے ناکمل رہ جاتے تھے اور اگر مکمل بھی ہوتے تو ان کا معیار انتہائی ناقص ہوتا تھا موجودہ حکومت نے 1997 سے 2017 تک کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے بھی خطیر فنڈز مختص کیے ہیں اور گزشتہ مالی سال سے ترقیاتی عمل کا آغاز ماہ جولائی سے کرنے کی ابتداء کی جس کے نتیجے میں ناصرف ترقیاتی عمل تیز ہوا بلکہ نہ تو فنڈز لیپس ہوئے اور نہ ہی انکا ضیاع اور غیر ضروری استعمال ہوا سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے محکمے کے چیف انجنئیرز سپر نٹنڈنٹ انجینئیرز اور ایکسینز کو واضع طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے اور ان کی شفافیت اور معیار کا خصوصی خیال رکھاجائے شکایت کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔  
تازہ ترین