• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار کے پاس ترقی وخوشحالی کاکوئی وژن نہیں‘جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ پیٹرول ‘ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے مہنگائی کے طوفان نے اب غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے قوم آئی ایم ایف کی چکی میں پس رہی ہے تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو تبدیلی مہنگائی کی شکل دی رہنماؤں نے کہاکہ دوسرے کی ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی حکومت کے پاس ملک و قوم کی بہتری و خوشحالی کا کوئی وژن نہیں چینی اورآٹا مافیا کو نوازنے کے بعداب پٹرولیم مافیا کو خوش کرنے کیلئے راتوں رات قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کیاگیا جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا غریب لوگ پہلے ہی نان شبینہ کے محتاج ہیں تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔
تازہ ترین