• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے اور گرانفروشی پر 30 افراد گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے اور گرانفروشی پر 30افراد کو دھرلیا۔محکمہ خوراک کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے پر کارخانوں مارکیٹ سے 3جبکہ بڈھ بیر اور متنی سے 11قصابوں کو گرفتار کرلیا جبکہ حیات آباد کے مختلف علاقوں فیز 6اور سیون میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ نانبائی‘ بیکری و جنرل سٹور مالکان‘ دودھ و دہی فروش اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین