• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران جماعت لٹیروں کا ٹولہ بن چکی ہے ،راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی، بلین ٹریز ، مالم جبہ سکینڈل، آٹے چینی و پٹرول بحران میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے کے بعد وفاقی حکومت کے بارے میں آڈیٹر جنرل کی اس سرکاری رپورٹ سے کہ ایک سال میں دو سو ستر ارب روپے کی بدعنوانیاں کی گئی ہیں واضح ہو گیا ہے کہ حکمران جماعت قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کا گینگ بن چکی ہے جبکہ عمران نیازی لٹیروں کے گینگ لیڈر بن چکے ہیں۔ انہوں نے بابوزئی ہائوس گڑھی محمد بہرام خان پشاور میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت میں بڑھتے ہوئے اختلافات سے حکمرانوں کی رات کی نیند حرام ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں و ارکان اسمبلی کی طرف سے حکمرانوں کی کرپشن کے انکشافات سے ہلچل مچل گ ئی ہے۔ سیاسی فرعون عمران نیازی جو ارکان اسمبلی سے ملاقات کرنا گوارہ نہیں کرتے تھے وہ اپنے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے اتحادیوں اور ناراض ارکان اسمبلی کی منت سماجت کر رہے ہیں تاہم حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونا یقینی ہو گیا ہے۔
تازہ ترین