• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فائونڈیشن کو 120آکسیجن سلنڈرز اور آکسی میٹر عطیہ کر دیئے گئے

پشاور(وقائع نگار ) فلاحی ادارے ایسوسی ایشن آف فزیشن آف پاکستانی ڈیسنٹ آف امریکہ (APPNA)نے حالیہ کورونا وباء کے دوران ملک کے معروف فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں معاونت کے سلسلے میں 120آکسیجن سلنڈرز اور آکسی میٹر عطیہ کر دیئے ہیں جو کورونا سے متاثرہ ان مریضوں کو فراہم کئے جا رہے ہیں جو کہ اپنے گھروں میں آئسولیشن کے دوران سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انہیں گھروں پر آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے صدر خالد وقاص نے کہا ہے کہ حالیہ کورونا وباء کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن پہلے دن سے میدان میں ہے اور کورونا متاثرین کی امداد کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے اورہسپتالوں میں بیڈز کی کمی کے پیش نظر بڑی تعداد میں متاثرہ مریض اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کئے ہوئے ہیں جن میں بعض اوقات مریضوں کو سانس کی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
تازہ ترین