• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میریان اور بکاخیل کو فوری طور پرمشینری اور فنڈز جاری کئے جائینگے،شاہ محمد

پشاور(نیوزدیسک)ضلع بنوں کی تحصیل میونسپل انتظامیہ میریان اور بکاخیل کو فوری طور پرمشینری اور فنڈ ریلیز کئے جائیں گے اور دونوں ٹی ایم ایز میں دو نئے الگ بس ٹرمینل بھی تعمیرکئے جائیں گے ٹی ایم اے میریان بنوں کیلئے اپنی سرکاری عمارات بنانے کی منظورِی جلددی جائے گی ان حیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے لوکل گورنمنٹ حکام سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، اسپیشل سیکرٹری عنایت اللہ ، چیف پلایننگ آفیسر لوکل گورنمنٹ ، ٹی ایم او عبداللہ اور قدرت اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹی ایم اے میریان کے لیے فوری طور پر آپریشنل فنڈز ریلیزکئے جائینگے اور دیگر ضروری مشینری ٹریکرز اور لوڈر وغیرہ فراہم کئے جائیں گے۔ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ دونوں نئے اور کمزور ٹی ایم ایز ہیں اس لئے دونوں کو ترقیاتی فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر ان علاقوں کو پسماندہ رکھا ہے اس لیے ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ان علاقوں سمیت ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے ایک نئے دور کا آغاز ہو۔
تازہ ترین