• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون تھری کی حدود میں تجاوزات کیخلاف آپریشن 25افراد گرفتار

پشاور(وقائع نگار) ٹائون تھری کے ایڈمنسٹریٹر میاں انیس الرحمان کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر اسداللہ غالب نے کسٹم چوک ‘عمر گل روڈ اور رنگ روڈ پر قائم عارضی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاجبکہ موقع پر 25افراد کو جرمانہ بھی کیا جبکہ ایک ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا اس دوران انہوں نے دکانداروں کو تجاوزکرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ وہ اپنا قیمتی سامان فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہر نہ رکھیں تاکہ عوام کو آنے جانے میں مشکلات نہ ہوں ۔
تازہ ترین