• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی جائے‘پروفیسر عارف

پشاور (نیوز ڈیسک) لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سرجن محمد عارف خان نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور فان گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کوملک کے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گاایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ سے جہاں ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی ہوں گی وہاں ادویات اور دیگر آلات جراحی وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ظلم و ناانصافیوں کی حدیں تمام کر کے سابقہ حکمرانوں کی کرپشن، بے قاعدگیوں، اقربا پروری اور میرٹ کی دہجیاں اڑانے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں پوری دنیا میں پٹرول مفت ملتا رہا پاکستان میں وہی پٹرول مہنگا فروخت کر کے اربوں روپے کمانے کے باوجود حکومت خسارے کا رونا رو کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی جائے اور یوٹیلٹی سٹور کے ذریعے غریب عوام کو سستی ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین