• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرفیکٹ فوٹو شوٹ کا بخارامریکی جوڑے کو مہنگا پڑ گیا


امریکا سے تعلق رکھنے والا جوڑا جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل سمندر پر اونچے نیچے پتھر پر کھڑے ہوکر تصاویر کھنچوارہے تھے کہ ایک بلند لہر اۃٹھی اور دونوں اسکی لپیٹ میں آگئے اور سمندر میں گر پڑے۔

امریکی جوڑے کو وہاں موجود افراد نے ریسکیو کر کے جانی نقصان سے بچا لیا تاہم انکا پرفیکٹ فوٹو شوٹ کا خواب ادھورا رہ گیا۔