• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

148 ارب 99 کروڑ کی امدادی رقم تقسیم ہو چکی: ثانیہ نشتر

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 148 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک 1 کروڑ 23 لاکھ 6 ہزار سے زائد محنت کشوں میں یہ رقم تقسیم کی گئی ہے۔

انہوں نے تقسیم کی گئی رقم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 1 ہزارسے زائد افراد میں 2 ارب 46 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ بلوچستان میں 7 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم 6 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں 87 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں 78 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

احساس پروگرام میں 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم ہوچکے: ثانیہ نشتر

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 25 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم 21 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔

ثانیہ نشتر کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں 54 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں 66 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں 37 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

تازہ ترین