• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور سندھ میں ٹیکس جمع کرنیکا تنازع ختم ہوجائے گا، چیئر پرسن ایف بی آر

چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ کے درمیان ٹیکس جمع کرنے کا تنازع ختم ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں ایف بی آر کی چیئر پرسن نوشین جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی معاملے پر سندھ حکومت سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں، اُمید ہے ایک دو روز میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

نوشین جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت کو بتادیا ہے کہ قانون کے مطابق یہ ٹیکس جمع کرنا ہوگا، رواں مالی سال کی پہلی سہہ میں ٹیکس ہدف کم رکھا جائے گا۔

چیئر پرسن ایف بی آرنے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث گمبھیر معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز کو نوٹسز کا معاملہ قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔  

تازہ ترین