• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان سےتجارت کیلئے انگور اڈا اور خرلاچی کابارڈر کھولےگا، محمدصادق

پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے تجارت کے لیے انگور اڈا اور خرلاچی کابارڈر کھولے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے تجارت کے لیے انگور اڈا اور خرلاچی کا بارڈر کھولے گا۔

 محمد صادق نے لکھا کہ انتظامات مکمل ہونے پر انگور اڈا اور خرلاچی بارڈر 12جولائی سے کھولا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طورخم، چمن اور غلام خان بارڈر 22 جون سے کھلے ہوئے ہیں۔ 

تازہ ترین