• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی قرضوں پر شرح سود میں کمی لائی جائے گی، فخر امام

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کا کہنا ہے کہ زرعی قرضوں پرشرح سود میں کمی لائی جائے گی۔

اسلام آبادمیں سید فخر امام کی زیر صدارت زرعی مالی پیکج سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں فخر امام نے صوبائی زراعت سیکرٹریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ کھاد سبسڈی کے ذریعہ کاشتکاروں کو با اختیار بنایا جائے گا۔

سید فخر امام نے کہا کہ زرعی پیکج کے تحت 37 ارب کی سبسڈی کھاد پر دی جائے گی، کسانوں کو کھادوں کی خریداری پر37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی پیکج کے تحت زرعی قرضوں پر مارک اپ میں کمی کے لیے 8.8 ارب روپے مختص ہیں اور کاٹن سیڈز، سفید مکھی کے خاتمے کے لیے سبسڈی میں بالترتیب 6 ارب، 2.5 ارب روپےمختص ہیں۔

فخر امام نے مزید کہا کہ پیکج میں مقامی تیار کردہ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی مد میں 2.5 ارب روپے کی سبسڈی شامل ہے۔ 

تازہ ترین