• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ، پرائیوٹ اسکولوں کی تنظیم متحرک


لاہور کے انگلش میڈیم اسکول میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعہ کے بعد پرائیوٹ اسکولوں کی تنظیم متحرک ہوگئی ہے۔

پاکستان ایجوکیشن کونسل نے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کی سیفٹی کے لیے ای میل گروپ بنا دیا۔

پاکستان ایجوکیشن کونسل کا کہنا ہے کہ طالب علم بدسلوکی، ہراسگی واقعے پر انتظامیہ کو آگاہ کر سکیں گے۔

پی ای سی کا کہنا تھا کہ طالب علموں کو ہراسگی سے متعلق پالیسی سے بھی آگاہی دی جائے گی۔

پی ای سی کے مطابق طالب علم ای میل سے جو شکایت درج کروائے گا اسے سنا جائے گا۔

تازہ ترین