• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ہیڈ کوچ فل سمنز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ہیڈ کوچ فل سمنز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فل سمنز کو مانچسٹر میں ٹیم قرنطینہ چھوڑنے پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ہیڈ کوچ فل سمنز کی حمایت کردی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی سکیرٹ کا کہنا ہے کہ فل سمنز کو کرکٹ ویسٹ انڈیز کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، فل سمنز کے بارے میں جو کچھ بھی کہا گیا اس کے باوجود حمایت کرتے ہیں، فل سمنز کو ہٹانے کا مطالبہ اور ان پر تنقید جلد بازی میں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ فل سمنز کو ہٹانے کے مطالبہ کا خط واپس لیا جائے،  فل سمنز کی جاب کو کوئی خطرہ نہیں وہ جاب کے لئے اس وقت بہترین شخص ہیں۔

واضح رہے کہ فل سمنز کو مانچسٹر میں قرنطینہ سے نکل کر جنازے میں شرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر نے فل سمنز کو ہٹانے کے لیے خط لکھا تھا۔

فل سمنز ان دنوں اولڈ ٹریفورڈ کے ہوٹل میں آئسولیشن میں ہیں وہ ہوٹل کی بالکونی سے ٹیم کے پریکٹس میچ کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ اُنہیں سات روز کی آئسولیشن مکمل کرنا ہے۔

تازہ ترین