• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے 4 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے آج 4 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبوں میں راول ڈیم چوک انٹر چینج، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورنگ پل شامل ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے آئی پندرہ رہائشی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کے فیز ون کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ان ترقیاتی منصوبوں پر کام سی ڈی اے مکمل کرے گا۔

راول ڈیم چوک پر ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے انٹرچینج منصوبہ 2 سال میں مکمل ہو گا۔

تازہ ترین