• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر

پنجاب کابینہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کردی، فلور ملز کو سرکاری گندم ایک ہزار 475 روپے من فراہم کی جائے گی، عبوری پالیسی دوماہ کے لیے ہوگی۔

کابینہ نے ڈی جی فارنزک لیب ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی بھی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔

صوبائی کابینہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کردی گئی۔ سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 1050روپے سے کم ہوکر 850 روپے پر دستیاب ہوگا، کابینہ نے فلور ملز کو قبل از وقت گندم ریلیز کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

پنجاب کابینہ نے فلور ملز کے لیے سرکاری گندم کی قیمت 1475 روپے من مقرر کر دی۔ محکمہ خوراک صرف فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان بھی طلب کرلیا۔ محکمہ خوراک 30روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔

پنجاب کابینہ نے ڈی جی فارنزک لیب ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع، اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔

ملتان میں ٹائم انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنےسمیت دیگر مسودات قانون کی بھی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین