• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کی بہادری کو سراہتی ہوں، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو


چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ جنسی ہراساں کرنے کے معاملے کو سامنے لانے پر لاہور کے نجی اسکول کی طالبات کو سراہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لڑکیوں کو انصاف ملے اور مجرم کیفر کردار تک پہنچیں، کیس کو آگے لے کر چلیں گے۔

ایک ویڈیو بیان میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ نجی اسکول انتظامیہ اور ٹیچرز نے شکایت کرنے کے معاملے میں بچوں کی حوصلہ شکنی کی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو اپنی آواز دبانے اور خاموش رہنے کا کہا گیا۔

سارہ احمد کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ محفوظ طریقے سے بچوں کو تعلیم فراہم کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کبھی نہ پہلے کسی قسم کے دباؤ میں آئے اور نہ اب آئیں گے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ غریب اور امیر سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس کیساتھ مل کر مقدمہ درج کروائیں گے۔

تازہ ترین