• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے احتجاجی کیمپ جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ڈیوس روڈ لاہور پر گزشتہ کئی ہفتے سے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کی رکن شاہدہ جبیں، پی یو جے برنا کے صدر قمر زمان بھٹی، سینئر صحافی مقصود بٹ اور شاہین قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین