• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کر رہے، تشکیل نو کر رہے ہیں، زلفی بخاری

پاکستان ٹور ازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی)   کے چیئرمین زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کررہے بلکہ اس کی تشکیل نو کررہے ہیں۔

ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ تبدیلیوں کا مقصد پی ٹی ڈی سی کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور سیاسی تقرریوں نے پی ٹی ڈی سی کو غیرفعال اور خسارے والا ادارہ بنادیا تھا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے لیے چیخ و پکار کرنے والے جان لیں کہ اسے ایک فعال ادارہ بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین