• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہو گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اندرونی سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہو گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

آرمی چیف نے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنےو الے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  نے  گیریژن ہیلتھ اور فیلڈ آئیسولیشن سینٹرز کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز آمد پر یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

تازہ ترین