• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن پی آئی اے میں سزا اور جزا کا عمل شروع کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی، اچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق میں جون کے مہینے میں 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے جعلی ڈگریوں پر 25 ملازمین کو معطل کیا گیا، مسلسل غیر حاضری پر 21 اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ملازم کو معطل کیا گیا۔

مراسلہ کے مطابق آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر بھی 2 ملازمین کو معطل کیا گیا، قابل اطلاق رولز کی خلاف ورزی پر 2 ملازمین کو تنزلی اور دوران ڈیوٹی کام سے غائب ہونے پر ایک ملازم کو معطلی کی سزادی گئی۔

تازہ ترین