لندن (پی اے) لندن پارک میں دو بہنوں کو چاقو سے وار کر کے قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو چارج کر دیا گیا۔پارک میں برتھ ڈے پارٹی کے دو روز بعد 27 سالہ نکولا سمالمین اور 46 سالہ بیبا ہنری کی لاشیں فرینٹ گارڈنز ویمبلے سے 7 جون کو ملی تھیں۔ میٹ نے بتایا کہ بلیک ہیتھ کے گائے بارنیٹ گروو کے دانیال حسین پر دونوں خواتین کو قتل کرنے اور ایک آفینسیو ہتھیار رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 18 سالہ نوجوان کو بعد میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ مس ہنری کی سالگرہ منانے کیلئے بہنوں نے 5 جون کو مقامی وقت 19:00 بی ایس ٹی پر فرینڈز سے پارک میں ملاقات کی تھی اور دو دن بعد وہ مردہ پائی گئیں۔ پوسٹ مارٹم ایگزامینیشن میں دونوں کی موت کی وجہ چاقو کے وار سے ہونے والے زخم بتائے گئے۔ نارتھ ویسٹ بی سی یو کے کمانڈر رائے سمتھ نے کہا کہ افسران اس انویسٹی گیشن میں انتھک کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نےجائے وقوع کے گرد پولیس ایکٹیوٹی اور انویسٹی گیشن دونوں میں سپورٹ فراہم کرنے پر لوکل کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹ آفیسرز مقامی علاقے میں گشت پر رہیں گے- اگر آپ کو کوئی تشویش ہے یا سوال پوچھنا ہے تو آپ رک کر ان سے بات کریں۔