• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معظم احمد خان برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر تعینات

ادی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) حکومت پاکستان نے وزارت خارجہ کے سینئر آفیسر سپیشل سیکرٹری ایڈمن معظم احمد خان کی برطانیہ میں بطور ہائی کمشنر آف پاکستان تقرری کردی ہے۔ وہ عنقریب اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یاد رہے وہ ہالینڈ میں بطور سفیر پاکستان خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے ہالینڈ میں اپنی تعیناتی کے تین سال بڑے کامیاب گزارے۔ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے علاوہ پاک ڈچ کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ان کے دور میں دی ہیگ میں سالانہ پاکستانی فیسٹیول منعقد ہوتا رہا جس میں یورپ بھر سے ہزاروں پاکستانی شرکت کرتے تھے۔ دی ہیگ میں پاکستانی کمیونٹی کا قیام اور بے شمار شاندار قومی و ثقافتی تقریبات قابل ذکر ہیں پاکستان ایمبیسڈر ہاکی ٹرافی اور دیگر ٹورنامنٹس جن میں نیدرلینڈ کے پارلیمنٹرین اور وزراء بھی کھیلتے رہے بھی قابل ذکر ہیں۔ یو اے ای میں ان کی بطور سفیر تقرری اسوقت کی ایک اہم ضرورت تھی معظم احمد خان نے بطور سفیر دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یو اے ای نے انہیں اپنے قومی اعزاز ایوارڈ سے نوازا۔ کمیونٹی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ان کی بطور ہائی کمشنر تقرری حکومت پاکستان کا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بہتر اور پاک برٹش کمیونٹی کو بہترین خدمات انجام دیں گے۔

تازہ ترین