• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن پر پابندی باعث تشویش ہے،اسحٰق صابر

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) قومی ایئر لائن پر یورپین یونین سیفٹی ایجنسی کی جانب سے چھ ماہ کی پابندی پر اوورسیز کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحق صابر نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے، جعلی لائسنس والے پائلٹس کو معطل کردیا جاتا ، پاکستان پیپلز پارٹی مڈ لینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ یہ حکومت کی کمزوری ہے جس کی وجہ سے چھ ماہ کی فضائی پابندی کا باعث بنا۔ مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے صدر راجہ امجد خان نے کہا کہ سیفٹی ایجنسی کے اس فیصلے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ آل پارٹیز کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری عظیم نے کہاPIAواحد ائر لائن تھی جو ہمارے پیاروں کی لاشیں مفت لے کر پاکستان جاتی تھی۔ کورونا کے باعث متعدد افراد کی یہاں پر تدفین کی گئی تھی، اب حالات نارمل ہونے کے بعد پی آئی اے کی بندش سے مزید مشکلات پیدا ہوں گی، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی نے کہا کہ وزیر ہوا بازی نے پہلے شہید ہونے والے پائلٹ پر الزامات لگا دئیے ،اس رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی کیا ضرورت تھی جس کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے ملک پر بدنامی کا دھبہ لگ گیا ہے۔ 

تازہ ترین