• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کراچی سے سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے، مرزا فیصل محمود

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی سے سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے ۔کراچی صرف کماؤ پتر نہیں ہے، سندھ حکومت مسلسل اس طرح کے اقدامات کر رہی ہے جس سے کراچی کا استحصال ہو رہا ہے اور محرومیاں بڑھ رہی ہیں، آخر کب تک اس طرح سے ہوتا رھے گا، دوسرے اداروں کی طرح محکمہ صحت نے بھی میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے کےلئے NTS (نیشنل ٹیسٹ سنٹر) سندھ کے دالخلافہ کراچی میں لینے کے بجائے اندرون سندھ پیپلز یونیورسٹی اف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام لینے کا فیصلہ کیا ہے آخر کب تک ایسا چلے گا۔فیصل محمود نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام کو فی الفور واپس کر کے سندھ کے بڑے ہونے کا حق ادا کریں اور میڈیکل یونیورسٹی کے داخلے کے ٹیسٹ کراچی میں ہی لیے جائیں ۔

تازہ ترین