• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان کی عمران خان کو سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نا مور ہیرو شان شاہد نےسوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشا ن نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سچ کے راستے پر اکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اور کمزور لوگ ابھریں گے۔ شان شاہد نے لکھا کہ وزیراعظم آپ حق کے راستے پر ثابت قدم رہیں، کوئی طوفان اس کشتی کو ڈبو نہیں سکتا جس کے مقدر میں کنارے لگنا ہو۔انہوں نےمزید کہا کہ اس جدوجہد میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو طاقت عطا کرے۔ علاوہ ازیں اداکار شان نے بھی سوپور میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں، ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس نسل کشی کے وقت خاموش رہے، کشمیر میں انسانوں پر جاری ظلم کو ختم کیا جائے۔

تازہ ترین