• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھارتی فوج کی جارحیت کے سامنے چُپ کیوں ہے؟ مہوش حیات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ دنیا بھارتی فوج کی جارحیت کے سامنے چُپ کیوں ہے؟ٹوئٹر پر اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاؤن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے کی تصویریں شیئر کیں جس میں 3سالہ ننھا بچہ خون میں لت پت اپنے نانا کی لاش پر بیٹھا ہوا تھا اور انہیں جگانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ واقعہ بھی آپ کو جھنجوڑ نہیں رہا تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں۔اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کس طرح چُپ چاپ تماشہ دیکھ سکتی ہے، اور بھارتی افواج کو معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر جارحیت اور بربریت کی اجازت دے سکتی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ہم کب تک سچائی سے منہ موڑے اپنی آنکھیں بند رکھیں گے، اس بربریت کے خاتمے کی ضرورت ہے کیونکہ کشمیریوں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔

’پولیس والوں نے گولیاں چلائیں اور بڑے پاپا مرگئے‘


سوشل میڈیا پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ پر کچھ تصویریں موجود ہے جس میں ایک چھوٹا، تقریباً 3 سالہ بچہ خون میں لت مت اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس سیکورٹی اہلکار کھڑے ہیں۔

تازہ ترین