• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسراء بلجیک مقبوضہ کشمیر میں نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر دیکھ کر غمزدہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک اداکارہ اسرا ءبلجیک بھی مقبوضہ کشمیر میں نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر دیکھ کر غم سے کرچی کر چی ہو گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک چھوٹے بچے کی اپنے نانا کی لاش پر بیٹھی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ ان انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو ایک طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔سوشل میڈیا پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ پر ایک تصویر موجود ہے جس میں ایک چھوٹا، تقریباً3سالہ بچہ خون میں لت مت اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس سیکیورٹی اہلکار کھڑے ہیں۔اس بارے میں برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ماڈل ٹاؤن علاقے سوپور میں پیش آیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا نشانے بنانے والے کشمیری شہید بشیر احمد کی تصویر شیئر کی۔ٹویٹر پر اداکارہ اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) نے لکھا کہ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے غم اور بے بسی بیان کرنے کے لیے الفاظ کی تلاش میں ہوں۔

تازہ ترین