• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویب سائٹ نے انجین التان دوزیتان کے بچپن کی تصویر کو شیئر کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ویب سائٹ میں انجین التان دوزیتان کے بچپن کی تصویر کو شیئر کیا گیا۔

انجین التان26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے۔ ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار اس وقت پاکستان میں کافی مشہور ہیں۔

ایک انٹرویو میں انجین التان نے بتایا تھا کہ والدین نے ان کا نام ترک اداکاروں انگین کاگلر اور التان اربولک پر رکھا تھا، یعنی والدہ نے انجین اور والد نے التان۔

انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک ٹی وی سیریل رخسار سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔مگر 2014 سے نشر ہونے والے ڈرامے دیریلیش ارطغرل نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کردیا تھا۔

انہوں نے 2014 میں Neslişah Alkoçlar سے شادی کی تھی اور ان کے2بچے ہیں۔ان کی اپنی ایک ویب سائٹ enginaltanduzyatan.com.tr بھی ہے۔

تازہ ترین