کراچی (اسٹاف رپورٹر) سات سال تک پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہنے والے زمبابوے کے سابق بیٹسمین گرانٹ فلاور نے ذمے داریاں چھوڑتے ہی زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔
یونس خان کو پی سی بی نے گرانٹ کی جگہ بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ میچ میں ناشتے کے وقت کے یونس خان کو بیٹنگ پر مشورہ دے رہا تھا ۔
وہ میرا مشورہ لینے نہیں چاہا رہے تھے تو انہوں نے میرے گلے پر چھری رکھ دی ۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر اس وقت بیٹھے تھے ، انہوں نے مداخلت کرنے معاملہ حل کروایا ، یونس خان کو سکھانا بہت مشکل کام تھا ان کا کیریئر شاندار ہے۔
وہ پاکستان کے سب سےزیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں ۔
پاکستان ٹیم نے 2016۔17 میں تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا ۔