• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10برس بعد فواد عالم کے ٹیسٹ کھیلنےکا امکان روشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم دس سال بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کررہے ہیں۔

 حارث سہیل کی عدم موجودگی میں ان کیلئے ٹیسٹ الیون میں جگہ ملنے کا امکان روشن ہے ۔ 2009 میں فواد عالم نے آخری ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈینیڈن میں کھیلا تھا اس وقت مصباح الحق پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تھے۔

34 سالہ فواد عالم کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل چکا ہوں اب ان دونوں کی کوچنگ میں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ 

فواد عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کٹ پہننا اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ فواد نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف168رنز بنائے تھے لیکن وہ صرف تین ٹیسٹ ہی کھیل سکے ہیں۔

 فرسٹ کلاس سرکٹ میں رنز اور سنچریوں کی ڈھیر لگانے والے فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں شامل کرانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین