• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل، 3 ارب سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ شامل

کراچی(پ ر) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے 316,14,40,149 کا بجٹ پیش کردیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر ایاز حمید بلوچ،وائس چئیرمین محمد رفیق جت بھی تھے۔ چئیرمین نے کہا کہ اراکین کونسل کی تجاویز اور عوامی خواہشات کو سامنے رکھ کر تمام پلان تشکیل دیا گیا ہے آئندہ مالی سال 2020,21کا بجٹ اور موجودہ مالی سال 2019-20 کا نظر ثانی شدہ بجٹ اس میں شامل ہے بجٹ میں جاری ترقیاتی کاموںکی مد میں 65 کروڑکی خطیر رقم مختص کی گئی ہے تاکہ متعلقہ ترقیاتی پروجیکٹ کا کام آئندہ مالی سال میں مکمل ہو سکیں۔کل تخمینہ آمدنی برائے سال2019-20 مبلغ/=ْ239,79,46,149 روپے اور کل تخمینہ اخراجات2397056000/= ہونگے،حکومت سندھ کے تاریخی فیصلے کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 10% اضافے کوبھی اس میں شامل کیا گیا ہے برساتی نالوں کے لئے دو کروڑاور واٹر سپلائی اسکیموں کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ روپے اسکے علاوہ سڑکوں، گلیوںاور پارکوں کی ترقی کیلئے بھی خطیر رقوم رکھی گئی ہیںاس موقع پر اراکین کونسل میر عباس ٹالپور ، طارق عزیز بلوچ ، فاطمہ مجید ،کوثر اقبال، مہرالنسا ء ودیگر اراکین کونسل نے عوامی مسائل کے حل پر چئیرمین کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تازہ ترین