• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حکومت کا عطیہ، 100وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی (بابر علی اعوان/ اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وبا ئی صورتحال میں امریکی حکومت نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں 100 وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمعرات کو ڈی ایچ ایل کارگو فلائیٹ نمبر ای ایس او 515 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ۔ جس کو ٹی سی ایس لاجسٹکس کے ویئرہاؤس میں اسٹور کر دیا گیا ہے ۔ یہ وینٹی لیٹرز جمعے کو (آج ) ایک تقریب کے دوران باقائدہ طور پر نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے ۔ تقریب میں امریکی قونصل جنرل ، چیئرمین این ڈی ایم اے ، امریکی قونصل خانے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت این ڈی ایم اے کے افسران شرکت کریں گے ۔

تازہ ترین