• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کورنگی، 4 ارب 39 کروڑ 41 لاکھ کا بجٹ کونسل میں پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا نے مالی سال 2020-21 کے لئے 4 ارب 39 کروڑ 41لاکھ72 ہزار 500 روپے کا بجٹ کونسل میں پیش کیا جسے اراکین کونسل نے متفقہ طور پر منظور کرلیابجٹ میں 9 لاکھ 15ہزار847 کی بچت ظاہر کی گئی ہے ،چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا نے اس موقع پر اراکین کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ چار سالوں اوزیڈ ٹی کی مد میں 1ارب 88کروڑ 92 لاکھ53,ہزار بلدیہ کورنگی کو نہیں ملے جس سے ہر سال بجٹ کی آمدنی کے تخمینے کمی ہوئی اس ہی کی وجہ ترقیاتی کاموں ملازمین کے تنخواہوں کے امور متاثر ہوئے اجلاس میں انکے ہمراہ وائس چئیر مین سید احمر علی اور دیگر بھی موجود تھے۔بلدیہ کورنگی کے بجٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا آمدنی کا تخمینہ حکومت سندہ اور دیگر ذرائع سے لگایا گیا ہے وہ 4 ارب 19کروڑ 16لاکھ 6 ہزار 500 جبکہ اپنے ذرائع سے آمدنی کا تخمینہ20 کروڑ ،25 لاکھ66ہزار لگایا گیا ہے۔جبکہ مجموعی اخراجات کاتخمینہ 4 ارب ،39 کروڑ 32لاکھ 56ہزار 653 لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین