• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں،2 پر تشدد کے نشانات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی ٹاپو سمندر کنارے سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر مقتول کی شناخت 55 سالہ الماس مسیح کے نام سے ہوئی ، پیرآباد کے علاقے منگھوپیر میانوالی کالونی پہاڑی سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، سکھن کے علاقے ریڑھی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا ہے کہ 40 سالہ متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔
تازہ ترین