• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے انصاف دلایا جائے، نارتھ کراچی کے رہائشی کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی کے رہائشی رائو کامران نے وزیر اعظم، وزیر اعلی ٰسندھ اور آ ئی جی سندھ سے اپیل کی ہے اسے کراچی پولیس سے انصاف دلایا جائے، ایک سال قبل نادرا آفس میں تلخ کلامی ہونے کے بعد سرکاری افسر کے نمبر سے دھمکی آمیز فون آیا اس کے بعد خواجہ اجمیر نگری پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارا، اسی دوران مزاحمت پر میری اہلیہ کو لگنے والی چوٹ میں اسے اولاد سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔تفتیشی افسر دھمکیاں دیتا ہے کہ کیس واپس لے لو ورنہ کسی بھی مقدمہ میں پھنسا دوں گا، میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ کیس کی کی شفاف تفتیش کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین