• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افرادکے اہلخانہ کیلئے وظیفہ مقرر کیاجائے‘ڈیفنس آف ہیومن رائٹس

کراچی (جنگ نیوز)ڈیفنس آف ہیومن رائٹس (ڈی ایچ آر) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بدترین مہنگائی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے، تنظیم کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے جبری لاپتہ افراد میں ذیادہ تر گھروں کے واحد کفیل ہیں‘ کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کے دوران ایک طرف ورثاء اپنے پیاروں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں تو دوسری طرف معاشی مشکلات کی صلیب پر لٹکے ہوئے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں درد مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی تک مستحق ورثاء کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کرے۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے ماضی میں لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

تازہ ترین