• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواسے کے سامنے نانا کا قتل، کارروائی ہونی چاہئے، اقوام متحدہ

نواسے کے سامنے نانا کا قتل، کارروائی ہونی چاہئے، اقوام متحدہ


نیویارک، اسلام آباد (خبرایجنسیاں )اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں نواسے کے سامنے نانا کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے کہاہےکہ بھارتی فوج کی درندگی کا مظاہرہ دنیا نے دیکھا، انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کوبچے کی دل دہلا دینے والی تصویریاد رہےگی۔تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیریک نے سوپور میں گزشتہ روز معصوم بچے کے سامنے اسکے نانا کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ʼ قصورواروں کو سزا ملنی چاہیے،اس واقعے سے اینٹونیو گٹیریس کو کافی دکھ پہنچا اور جو افراد بھی اس جرم میں ملوث ہیں، ان کوسخت سے سخت سزا ملنی چاہیے،اقوام متحدہ اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کر رہا ہے، ایسی صورتحال میں رشتہ داروں، عوام کی جانب سے مظاہرے ہونا عام بات ہے اور انتظامیہ کو بھی ان مظاہروں پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ کشمیری بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کو یاد رہے گی۔

تازہ ترین