• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوئوں کے باوجود مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی، مرغی پھر 200 روپے کلو

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)حکومتی دعوئوں اور انتظامی پھرتیوں کے باجود مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ۔جمعرات کو زندہ پولٹری برائلر پھر دو سو روپے کلو میں فروخت ہوئی جبکہ شدید گرمی کے باوجود انڈوں کی قیمت روزانہ ایک ایک روپے بڑھ کر121روپے درجن ہوچکی ہے۔پولٹری گوشت 3سو روپے کلو سے زائد پر فروخت ہوا۔ دوسری طرف حکومت کی طرف سے فلور ملوں کو کوٹہ کی فراہمی کے اعلان کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہیں ہو رہی ہے۔آٹا چکی والے 20کلو1300روپے جبکہ مارکیٹ میں تھیلا 1150روپے تک فروخت ہورہا ہے۔آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث نان بائیوں نے روٹی چھوٹی کردی ہے۔بڑا اور چھوٹا گوشت بدستور غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔سرکاری ریٹ 8 سوکلو کے مقابلے میں چھوٹا گوشت 1100/1200روپے کلو بڑا گوشت 450 روپے کی بجائے550اور بغیر ہڈی650روپے کلو مل رہا ہے۔سپیشل پرائس مجسٹریٹس چٹ دے کر نقد جرمانہ لے کر چلتےبنتے ہیں۔سپیشل پرائس مجسٹریٹس بغیر علاقہ بھی جرمانے کرتے رہتےہیں۔
تازہ ترین