• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 دکانیں سربمہر، 30 گاڑیاںبند

اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 91 افراد کو 40 ہزار 200 جرمانہ کیا گیا ،3 ہو ٹل ،20 دکانیں سیل کی گئیں جنہیں ساڑھے 53 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، گراں فروشی کے الزام میں 55 دکانداروں کو 25 ہزار روپے جرمانہ،ایک کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،سیکر ٹری آئی پی اےنے 25گا ڑیوں کے چالان کیے ۔ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مجسٹریٹ نے پولیس کے ہمراہ جی سکس ون تھری میں چھاپہ مار کرمقررہ وقت کے بعد کھلی متعدد دکانوں کو سیل کیا ۔ راولپنڈی میں بھی کورونا ایس او پی کی خلاف ورزیوں پر ایک کاروباری مرکز سیل جبکہ 30 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی احمدصہیب نے راجہ بازار، بوہڑ بازار، اقبال روڈ اور موتی بازار کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پرایک دکان کو سر بمہر اور پانچ ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری مہر غلام عباس ہرل نے راولپنڈی کے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ روٹس کا دورہ کیا اور 30 گاڑیوں کو بند ، 25گاڑیوں کا چالان اور 42ہزارروپے جرمانہ بھی عائدکیا۔
تازہ ترین