• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 گاڑیاں وموٹرسائیکل غائب، لوٹنے کی 15 وارداتیں، لاکھوں کی چوریاںا

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں، 16موٹرسائیکلوں ایک رکشے،طلائی زیورات ،موبائل فونز،اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی تین کاریں اڑا لی گئیں ۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ مجسٹریٹ کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔تین ڈاکوگن پوائنٹ پراس سے اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق اشرف خان بنک سے رقم نکلواکرلے جارہاتھاکہ یونس مسجدکے قریب تین موٹرسائیکل سواروں نے اسے گن پوائنٹ پرروک لیا۔ تھانہ سٹی نے لیاقت باغ اشارے پر موبائل فون چھیننے، راجہ بازار سے موبائل کورز، گلاسز ، بیٹریاں ، 3 موبائل فونز وغیرہ چوری،تھانہ پیرودھائی نے 2دکانوں سے اسلحہ کی نوک پر 53 ہزار روپےچھیننے، تھانہ وارث خان نے گھرکے تالے توڑکر 4تولےجیولری ، ہیرے کی انگوٹھی ، ایک لاکھ روپے ، یوپی ایس ، بیٹریاں اور کاغذات چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل فون چھیننے، تھانہ صادق آبادنے 23ہزار روپے اور قیمتی دستاویزات چوری،گھرکے تالے توڑکر 200 سعود ی ریال ،بانڈز اور2لاکھ 75ہزار روپے چوری ،کینٹ پولیس نے بیگ چھیننے، ،موبائل چھیننے، تھانہ نصیرآبادنےموبائل چوری،تھانہ ریس کورس نے ٹی وی،یوپی ایس اورلیپ ٹاپ چوری،تھانہ سول لائن نےگھر سےاسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات اور65ہزارروپے چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نےگاڑی کے ٹائراوررم چوری ،سات ہزارروپے وموبائل چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور6لاکھ 90ہزارروپے چوری،جیب سے موبائل چوری،موبائل چھیننے،پرس چوری،تھانہ واہ کینٹ نےموٹرسائیکل،طلائی زیورات،ایک لاکھ 90ہزارروپے،موبائل، ٹیبلیٹ ،4کمبل ودیگر سامان چوری ،تھانہ صدرواہ نے اسلحہ کی نوک پر 4ہزارروپے اورموبائل چھیننے، ایل سی ڈی،بیٹریاں اور 3500روپے چوری ،تھانہ مندرہ نےدو موبائل فون اور 12000 روپے چھیننے، تھانہ روات نے اسلحہ تان کر 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھیننے، دریں اثناء تھا نہ شالیمار نےکار چوری،تھا نہ رمنا نےکار چوری،اسی تھا نے کے علا قے جی ٹین فورکے گھر سےنقدی ،زیورات اور گھڑیاں مالیتی 25 لاکھ روپے چوری،تھا نہ گو لڑہ نے نقدی اور زیورات مالیتی 10 لاکھ روپے چوری ،اسی تھا نے کے علا قے چونگی نمبر 26 سے 62 ہزار روپے اور ڈیزل 1380 لٹر چھیننے، ای الیون تھری میں گھر سے زیورات چوری،تھا نہ کھنہ نے 45 ہزار روپے چوری ،تھا نہ سہالہ نے کار چھیننے،تھا نہ انڈ سٹریل ایریا نے جعلی رجسٹری پر تین پلا ٹ 9 کروڑ 60 لاکھ روپے میں فروخت کرنے،کورال پولیس نے 6 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کےمقدمات درج کر لیے۔تھا نہ لوہی بھیر کے علا قے احا طہ تھا نہ سےچوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لیا گیا۔
تازہ ترین