• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ٹریفک وارڈن سمیت 2افراد کی پراسرار ہلاکت، فائرنگ سے ایک جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لیڈی ٹریفک وارڈن سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ رینج روڈپرشوروم کا مالک اپنے دفترمیں پراسرارطور پرمردہ پایاگیا۔اس کے سرمیں گولی لگی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کودن 12بجے کے قریب رینج روڈپرواقع گاڑیوں کے شوروم میقات موٹرزکامالک طارق بشیراپنے دفترمیں خون میں لت پت مردہ پایاگیا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔تھانہ وارث خان کے علاقہ چمن زارکالونی میں لیڈی ٹریفک وارڈن غزالہ پراسرارطورپردم توڑگئی پولیس کے مطابق اس کے شوہر اقتدار جوخودبھی ٹریفک وارڈن ہےکا مؤقف ہے کہ وہ بیمارتھی اورجمعرات کوانتقال کرگئی۔ ادھر ڈی ایس پی وارث خان سرکل ملک طارق محبوب نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا جا رہاہے۔ ٹریفک وارڈن اقتدارکی یہ دوسری شادی بتائی جاتی ہے۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ مارگلہ ہلزہاؤسنگ سوسائٹی میںزمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت منصور الٰہی کے نام سے ہوئی ،جبکہ زخمیوں میں سید عدیل حیدر، سید وقاص حسین شاہ اور راہگیر محمد رفیق شامل ہیں۔
تازہ ترین