• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسوں، فیسوں کےچالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈز اور ون لنک کے مابین چالان کی آن لائن ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا ، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر حسن اختر مرزا اور سی ای او ون لنک بشیر خان نے معاہدے پر دستخط کئے ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل حسنات عامرگیلانی بھی موجود تھے۔اس معاہدے کے تحت کنٹونمنٹ بورڈز کے رہائشی اپنے ٹیکسز اور فیسوں کے چالان آن لائن ادا کر سکیں گے، کنٹونمنٹس کے رہائشی اب کسی بھی بینک کی موبائل ایپ، اے ٹی ایم اور آن لائن پورٹل سے ون بل آپشن میں چالان پر د یئے گئے نمبر کو درج کر کے اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں، اس موقع پر میجر جنرل حسنات عامر گیلانی نے کہا کہ اس سہولت کی وجہ سے کنٹونمنٹس کے رہائشی اب گھر بیٹھے ا پنے چا لان کی ادائیگی کر سکیں گے ۔
تازہ ترین