• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کونسل فار پولیس ریفا رمز نے جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے با ہر پشاور میں نو جوان کو بر ہنہ کر کے تشدد کرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ کیا اور کہا کہ پولیس کی چند کالی بھیڑوں نے پورے محکمے کی ساکھ کو داو پر لگا دیا ہے، انسا نیت سوز جرم کے مرتکب ذمہ داران کو انجام تک پہنچا یا جائے ۔کونسل کے صدر چوہدری ساجد اقبال گجر نے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔اس موقع پر چوہدری کاشف، کامران عباسی، ڈاکٹر عبداللہ ، راشد ملک، عابد کھاری ، مد ثر فیاض چوہدری، سردار احسان عبا سی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین